حضرت جنید بغدادی کا ایمان افروز واقعہ
حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ کے ہاں اکثر مشائخ مل کر بیٹھتے اور گفتگو کا سلسلہ جاری رہتا تھا ایک مرتبہ شکر کے موضوع پر بحث چھڑ گئی۔ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ اس وقت محض سات برس کے تھے اور گھر کے سامنے کھیل رہے تھے۔ تمام مشائخ نے اپنے علمی قابلیت کے مطابق شکر کی تعریف بیان کی مگر شکر کی حقیقت کسی پر واضح نہ ہو سکی۔
حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ نے حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کو بلایا اور فرمایا۔ بیٹے تم بتاؤ شکر الہی کیا ہے؟ تمام مشائخ حیران تھے کہ ایک کمسن بچہ کیسے اس موضوع پر گفتگو کرے گا پھر ان سب کی حیرانی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے شکر کی تعریف بیان کی اور ایسا جامعہ جواب دیا کہ سامعین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا۔ اللہ عزوجل جب کوئی نعمت انسان کو عطا فرماتا ہے تو انسان کو چاہیے کہ اس کی نافرمانی نہ کرے۔ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے شکرخداوندی کی جو تعریف بیان فرمائی اسے سن کر تمام مشائخ بیک زبان بولے شکر واقعی اسی کا نام ہے۔

Comments
Post a Comment