Posts

Showing posts from August, 2020

ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے

Image
        سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہا بیان فرماتے ہیں کہ یہ جو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے "اہے نبی! بے شک ہم نے آپ کو گواہی دینے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے۔"تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہی تورات میں بھی فرمایا تھا "اہے نبی! بے شک ہم نے آپ کو گواہی دینے والا اور بشارت دینے والا اور ان پڑھوں کی حفاظت کرنے والا بناکر بھیجا ہے۔ آپ میرے بندے اور میرے رسول ہیں۔ میں نے آپ کا نام متوکل رکھا ہے، آپ نہ بدخو ہیں اور نہ سخت دل اور نہ بازاروں میں شور کرنے والے۔" نیز آپ کی مزید صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیں گے بلکہ معافی اور درگزر سے کام لیں گے اور اللّٰہ ان کی روح اس وقت تک قبض نہیں فرمائے گا جب تک کہ وہ کج قوم کو سیدھا نہ کرلیں، یعنی جب تک وہ ان سے " لا الہ الااللہ" کا اقرار نہ کرالیں، چناچہ اس کلمہ توحید کے ذریعہ وہ اندھی آنکھوں کو بینائی، بہرے کانوں کو سننے والا اور پردہ پڑے ہوئے دلوں کو کھول دیں گے۔" یہ ایک طے شدہ امر ہے کہ سیرت نبوی اور اسوہ محمدی ہی وہ ...