Posts

Showing posts from August, 2024

نجران کے عیسائیوں کا وفد: تفسیر اور تاریخی پس منظر

 س: نجران کے عیسائیوں کا وفد کتنے افراد پے مشتمل تھا؟ استاد غلام حیدر گھنیوں۔ مفسر: مولانا شبیر احمد عثمانی۔ س: نجران کے عیسائیوں کا وفد کتنے افراد پے مشتمل تھا؟ ج:اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ الۡحَھىُّ الۡقَيُّوۡمُؕ (3:2آل عمران) ترجمہ:اللہ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں زندہ ہے سب کا تھامنے والا. تفسیر:  نجران کے ساٹھ عیسائیوں کا ایک مؤقر و معزز وفد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس میں تین شخص عبدالمسیح عاقب بحیثیت امارت وسیادت کے، ایہم السید بلحاظ رائے و تدبیر کے، اور ابو حارثہ بن علقمہ باعتبار سب سے بڑے مذہبی عالم اور لاٹ پادری ہونے کے  ساتھ ساتھ عام شہرت اور امتیاز رکھتے تھے۔  یہ تیسرا شخص اصل میں عرب کے مشہور قبیلہ "بنی بکر بن وائل "سے تعلق رکھتا تھا۔ پھر پکا نصرانی بن گیا۔  تفسیر مظہری مفسر: قاضی ثناء اللہ پانی پتی الٓمّٓ (31آل عمران)ترجمہ:الم. سورة آل عمران،مدنی سورہ ہے۔اس کی آیات دو سو ہیں۔ س: نجران کے عیسائیوں کے سلسلے میں قرآن مجید کی ایک ھی مرتبہ کتنی آیات نازل ھوئیں؟ ج:ابن ابی حاتم نے بروایت ربیع بن انس بیان کیا کہ کچھ عیسا...

کیا اللہ دین اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول کرے گا؟ | اسلام کی برتری قرآن کی روشنی میں

اللہ کسی انسان سے"دین اسلام"کے سواء کوئی دین ھر گز قبول نہیں کرے گا۔ اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَالَّذِيۡنَ هَادُوۡا وَالنَّصٰرٰى وَالصّٰبِئِـيۡنَ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَلَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡۚ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ(2:62 بقرہ)ترجمہ:جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست (یعنی کوئی شخص کسی قوم و مذہب کا ہو) جو خدا اور روز قیامت پر ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا تو ایسے لوگوں کو ان (کے اعمال) کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا اور (قیامت کے دن) ان کو نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے. سور بقرہ پہلی مدنی سورۃ ھے۔خاتم النبیین و المعصومین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  نے مدینہ طیبہ کے"اوس اور خزرج قبائل "کے مسلمانوں کے اسرار پے مک شریف سے اصحاب رضوان اللہ علیہم کو مدینہ طیبہ ھجرت کرنے کی اجازت دے دی۔ اور بعد میں خود بھی حضرت ابوبکر صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ کے ساتھ مدینہ طیبہ ھجرت کی۔ ھجرت کرنے والے اور جنہوں نے ان کی مدینہ طیبہ میں مدد کی،قرآن مجید کے مطابق وہ"مھا...