کورونا وائرس سے متاثرہ 39 سالہ لڑکی نے ویڈیو جاری کردی پوری دنیا کے لوگوں کو وارننگ دے دی
برطانوی مریض خاتون ٹیرا جینی لینگسٹن ہے نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے پوری دنیا کے لوگوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرض کو معمولی مت سمجھیں اور کوئی چانس نہ لیں۔ میل آن لائن کے ٹیرا جینی لینگسٹن کورونا وائرس میں مبتلا ہو کرلندن کے ہیلنگڈن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے۔ ہسپتال کے بیڈ سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیرا جینی کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور اسے شدید کھانسی آ رہی ہوتی ہے پیشے کے اعتبار سے ٹیرا جینی لینگسٹن ویٹرس ہے گزشتہ جمعہ کے روز اسے ہسپتال لایا گیا تھا ویڈیو میں وہ کہتی ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کو معمولی سمجھ رہے ہیں وہ میری حالت دیکھ لیں میرے لیے ہر ایک سانس ایسے ہے جیسے میں جنگ لڑ رہی ہوں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے جیسے میرے پھیپھڑوں میں شیشہ موجود ہو۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جس کی وضاحت کرنا مشکل ہے۔ بس یہ سمجھ لیں کہ ہر ایک سانس لینے کے لیے مجھے جتن کرنا پڑ رہا ہے۔ میں لوگوں سے کہوں گی کہ کوئی بھی چانس مت لیں۔ اس وائرس سے بچنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں اور خود کو اس سے محفوظ رکھیں۔ ہر وہ احطیاط کریں جس کے لئے آپ کی حکومت اور ڈاکٹر آپ کو سجیسٹ کر رہے ہیں گھروں سے غیر ضروری طور پر مت نکلیں خود کو بچائیں۔
Comments
Post a Comment