Posts

Showing posts with the label Damad e mustafa

شان حضرت عمر رضی اللہ عنہ: خلافت کی مثالی قیادت

  السلام علیکم:اے اھل عقل! حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ وہ صحابی ھیں جس کی راء کے مطابق اللہ نے قرآن نازل کیا۔جنگ بدر کے موقعے پے،قیدیوں کے معاملے میں،داماد علی،صہر رسول،حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ نے جو راء دی تھی،اللہ نے،اس راء کے مطابق مندرجہ ذیل آیت نازل کی۔ مَا كَانَ لِنَبِىٍّ اَنۡ يَّكُوۡنَ لَهٗۤ اَسۡرٰى حَتّٰى يُثۡخِنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ تُرِيۡدُوۡنَ عَرَضَ الدُّنۡيَا ۖ وَاللّٰهُ يُرِيۡدُ الۡاٰخِرَةَ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ‏(8:65انفال) ترجمہ: پیغمبر کو شایان نہیں کہ اس کے قبضے میں قیدی رہیں جب تک (کافروں کو قتل کر کے) زمین میں کثرت سے خون (نہ) بہا دے۔ تم لوگ دنیا کے مال کے طالب ہو۔ اور خدا آخرت (کی بھلائی) چاہتا ہے۔ اور خدا غالب حکمت والا ہے۔ تفسیر:(حتی یثخن فی الارض) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ بدر کے دن جب قیدیوں کو لایا گیا تو آپ (علیہ السلام) نے پوچھا تم لوگ ان قیدیوں کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ تو حضرت ابوبکر (رض) نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول ! ((صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم))آپ کی قوم اور رشتہ دار ہیں ان کو زندہ رکھیں۔شاید اللہ تعالی...