حضرت بابا فرید رحمتہ ﷲ علییہ کی حضرت خواجہ قطبالدین زحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ دوسری ملاقات


حضرت بابا فرید رحمتہ ﷲ علییہ کی حضرت خواجہ قطبالدین زحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ دوسری ملاقات



آپ نے وہ رات بڑی بے چینی میں بسر کی اور اگلے دن فجر نماز کے بعد حضرت بہاوّالدین زکریا رحمتہ اللہ کی خانقاہ کی جانب روانہ ہوئے اور جب وہاں پہنچے تو ایک جم غفیر تھا جو حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ سے ملاقات کے لئے موجود تھا آپ رحمتہ اللہ علیہ خدام سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ جن بزرگ سے کل ملاقات ہوئی تھی وہ سلطان الہند خواجہ غریب نواز حضت معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید وخلیفہ اکبر حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ تھے آپ رحمتہ اللہ علیہ نے خادم سے کہا کہ میری حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ سے ملاقات کروادو، خادم نے کہا کہ یہ لوگ بھی اسی مقصد کے لئے آئے ہیں آپ رحمتہ اللہ بھی یہاں کھڑے ہوجائیں اور جس وقت وہ باہر تشریف لائیں تو وہ سب سے ملاقات کریں گے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ نے مجھے خود بلایا تھا اور تم ان سے کہوکہ طالب فرید آیاہے۔ خادم نے جب اندر جاکر حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کو اطلاع دی تو حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ تم اسے فورا" لاوّ میں اسی کا منتظر ہوں۔ پھر جب آپ رحمتہ اللہ علیہ خادم کے ہمراہ خانقاہ میں داآخل ہوئے تو اس وقت حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کے ہمراہ حضرت بہاوّالدین زکریاملتانی رحمتہ اللہ بھی تشریف فرما تھے آپ رحمتہ اللہ علیہ نے دونوں حضرات کو سلام کیا دونوں حضرات نے سلام کا جواب دیا اور پھر حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت بہاوّالدین زکریا ملتانی رحمتہ اللہ سے مسکراتے ہوئے فرمایا " یہ میرا فرید (ﷺ) ہے" حضرت بہاوّالدین زکریاملتانی رحمتہ اللہ سے مسکراتے ہوئے فرمایا۔     "ماشااللہ"        
حضرت بابا فرید رحمتہ ﷲ علییہ کی حضرت خواجہ قطبالدین زحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ پہلی ملاقات

Comments

Popular Posta

How to Make a Full Body Workout

بل گیٹس کا ٹیکنالوجی میں کامیابی کا راستہ

قرآن کے انکاری

سخاوت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کی