حضرت بابا فرید رحمتہ ﷲ علییہ کی حضرت خواجہ قطبالدین زحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ ملاقات

حضرت بابا فرید رحمتہ ﷲ علییہ کی حضرت خواجہ قطبالدین زحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ ملاقات


حضرت بابا فرید رحمتہ ﷲ علییہ ملتان میں مولانا منہاج الدین کے مدرسے میں کی خدمت میں درس وتدریس کے لیئے موجود تھے اور ایک دن مسجد میں فقہ حنفی کی کتسب نافع کا مطالعہ فرما رہے تھے کہ حضت خواجہ قطبالدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ مسجد میں تشریف لائے اور حضرت بہاوّالدین زکریا ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی خانقاہ میں مقیم تھے۔ انہوں نے پہلی نگاہ میں آپ رحمتہ اللہ علیہ کے بطن کی پاکیزگی کو پالیا اور فرمایا بیٹا کیا پڑھ رہے ہو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے عرض کیا نا فع پڑھ رہا ہوں حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا انشااللہ نافع ہی ہوگا۔ حضرت قطب الدین بختار کاکی کی بات سنتے ہی آپ کی کیفیت ہی بدل گئی آپ والہانہ حضرت قطبالدین کی قدموں میں گر پڑے اور عرض کیا حضور میرا نفع آپ رحمتہ اللہ کی نظر کرم پر منحصر ہے حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ نے فرمایا میں اس وقت حضرت بہاوّالدین زکریاملتانی رحمتہ اللہ کی خانقاۃ میں مقیم ہوں تم مجھ سے وہاں ملاقات کرنا اور یہ فرما کر حضرت قطب الدین رحمتہ اللہ کاکی چل دیئے اس طرح حضرت بابا فرید رحمتہ ﷲ علییہ کی پہلی ملاقات حضرت قطب الدین رحمتہ اللہ کاکی کے ساتھ ہوئی مگر آپ رحمتہ اللہ علیہ اس بات سے لاعلم تھے کہ یہ بزرگ ہستی کون ہے؟

Comments

Popular Posta

How to Make a Full Body Workout

بل گیٹس کا ٹیکنالوجی میں کامیابی کا راستہ

قرآن کے انکاری

سخاوت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کی