Posts

حضرت جنید بغدادی کا ایمان افروز واقعہ

Image
حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ کے ہاں اکثر مشائخ مل کر بیٹھتے اور گفتگو کا سلسلہ جاری رہتا تھا ایک مرتبہ شکر کے موضوع پر بحث چھڑ گئی۔ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ اس وقت محض سات برس کے تھے اور گھر کے سامنے کھیل رہے تھے۔ تمام مشائخ نے اپنے علمی قابلیت کے مطابق شکر کی تعریف بیان کی مگر شکر کی حقیقت کسی پر واضح نہ ہو سکی۔      حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ نے حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کو بلایا اور فرمایا۔ بیٹے تم بتاؤ شکر الہی کیا ہے؟ تمام مشائخ حیران تھے کہ ایک کمسن بچہ کیسے اس موضوع پر گفتگو کرے گا پھر ان سب کی حیرانی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے شکر کی تعریف بیان کی اور ایسا جامعہ جواب دیا کہ سامعین داد  دیئے بغیر نہ رہ سکے آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا۔ اللہ عزوجل جب کوئی نعمت انسان کو عطا فرماتا ہے تو انسان کو چاہیے کہ اس کی نافرمانی نہ کرے۔ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے شکرخداوندی کی جو تعریف بیان فرمائی اسے سن کر تمام مشائخ بیک زبان بولے شکر واقعی اسی کا نام ہے۔ 

کرونا نے دنیا کو کیسے لپیٹ میں لیا

کرونا وائرس دنیا میں کیسے آیا 31 دسمبر 2019 کو چین نے عالمی ادارہ صحت کو بتایا کہ چین کے شہر ووہان میں غیر معمولی نمونیا کے مریض سامنے آ رہے ہیں 31 دسمبر 2019 تک کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ وائرس کیا ہے 1 جنوری 2020 کو ووہان کے گوشت مارکیٹ کو بند کردیا گیا۔ 7 جنوری 2020 کو عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ کہ انہوں نے ایک نئے وائرس کی تصدیق کی ہے اور اس کو کرونا وائرس کا نام دیا. 11 جنوری  2020 کو چین نے پہلی موت کی تصدیق کی جو کرونا وائرس سے ہوئی، مرنے والا 61 سال کی عمر کا ایک بندہ تھا جس نے اسی گوشت مارکیٹ سے خریداری کی تھی۔ 13 جنوری 2020 کو چین سے باہر پہلا کیس ٹائلینڈ میں سامنے آیا اس سے پہلے یہ وائرس چین تک محدود تھا،یہ کیس ایک ایسی خاتون میں تصدیق ہوا جو ووہان سے ٹائلینڈ پہنچی تھی۔17 جنوری 2020 کو ووہان میں دوسری موت واقعہ ہوئی۔ 17 جنوری 2020 کوہِی آمریکہ نے اپنی تین ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا عمل شروع کیا 17 جنوری 2020 تک امریکا فرانس جاپان ویتنام آسٹریلیا ملیشیا نیپال سنگاپور تائیوان اور جنوبی کوریا نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کرنا شروع کر دی یہ وہ کیس تھے ج...

ایور گرین فرننڈ آف پاکستان چائنا نے ہر مشکل وقت میں کبھی ساتھ نہیں چھوڑا

Image
ایور گرین فرننڈ آف پاکستان چائنا نے ہر مشکل وقت میں کبھی ساتھ نہیں چھوڑا ھمارے پاس2200وینٹی لیٹر،جس میں سے50% فنکشنل نھیں پوری دنیا کرونا کیوجہ سے وینٹی لیٹر دینےکو تیارنھیں چین سےدوبارہ درخواست چین نےفوری پاکستان کومزید800وینٹی لیٹر10لاکھ ماسک اور30ہزار میڈیکل کٹس مفت دینے کااعلان کردیا جو آج”ان شاء اللہ”پاکستان پہنچیں گے پاک چین دوستی زندہ باد ھمارے پاس2200وینٹی لیٹر،جس میں سے50% فنکشنل نھیں پوری دنیا کرونا کیوجہ سے وینٹی لیٹر دینےکو تیارنھیں چین سےدوبارہ درخواست چین نےفوری پاکستان کومزید800وینٹی لیٹر10لاکھ ماسک اور30ہزار میڈیکل کٹس مفت دینے کااعلان کردیا جو آج”ان شاء اللہ”پاکستان پہنچیں گے پاک چین دوستی زندہ باد

پیٹرول کی قیمت 96.45 روپے فی لیٹر مقرر, پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

Image
 پیٹرول کی قیمت 96.45 روپے فی لیٹر مقرر, پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حکومتی فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اب پیٹرول 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کے فیصلے سمیت مختلف شعبہ جات کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 107 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 51 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا

اپنی دوستی کا حق نبھا یا چینی حکومت نے تعاون کرتے ہوئے ماسک اور بہت ساری چیزیں کراچی والوں کو مہیا کردیے

اپنی دوستی کا حق نبھا یا چینی حکومت نے تعاون کرتے ہوئے ماسک اور بہت ساری چیزیں کراچی والوں کو مہیا کردیے چین سے موصول ہونے والے ماسک بلدیہ عظمٰی کراچی کے مختلف اسپتالوں اور محکموں سمیت تمام چھ ڈی ایم سیز اور ضلع کونسل میں تقسیم کیے جارہے ہیں میئر کراچی وسیم اخترکہنا ہے کہ چینی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح تعاون کرتے ہوئے اپنی دوستی کا حق نبھایا عباسی شہید اسپتال میں فلٹر کلینکس کھولے گئے ہیں جہاں نزلہ کھانسی اور بخار میں مبتلا مریضوں کو پہلے مرحلے میں چیک کیا جائے گا اور اس کے بعد عام مریضوں کو دوا دے کر فارغ کر دیا جائے گا جبکہ ایسے مریض جن میں ذرا بھی کو رونا وائرس کا شک پایا گیا انہیں ٹیسٹ کے لیے مخصوص اسپتالوں میں بھیج دیا جائے گا یہ فلٹر کلینک وائرس سے نپٹنے کے لیے بہت کار آمد ثابت ہوں گے اور ٹیسٹ کے لیے مخصوص اسپتالوں میں بے جا رش بھی نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی دوپہر عباسی شہید اسپتال کے دورے کے موقع پر کیا میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم، سینیئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ...

کورونا وائرس سے متاثرہ 39 سالہ لڑکی نے ویڈیو جاری کردی پوری دنیا کے لوگوں کو وارننگ دے دی

Image
کورونا وائرس سے متاثرہ 39 سالہ لڑکی نے ویڈیو جاری کردی پوری دنیا کے لوگوں کو وارننگ دے دی برطانوی مریض خاتون ٹیرا جینی لینگسٹن ہے نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے پوری دنیا کے لوگوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرض کو معمولی مت سمجھیں اور کوئی چانس نہ لیں۔ میل آن لائن کے ٹیرا جینی لینگسٹن کورونا وائرس میں مبتلا ہو کرلندن کے ہیلنگڈن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے۔ ہسپتال کے بیڈ سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیرا جینی کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور اسے شدید کھانسی آ رہی ہوتی ہے پیشے کے اعتبار سے ٹیرا جینی لینگسٹن ویٹرس ہے گزشتہ جمعہ کے روز اسے ہسپتال لایا گیا تھا ویڈیو میں وہ کہتی ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کو معمولی سمجھ رہے ہیں وہ میری حالت دیکھ لیں میرے لیے ہر ایک سانس ایسے ہے جیسے میں جنگ لڑ رہی ہوں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے جیسے میرے پھیپھڑوں میں شیشہ موجود ہو۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جس کی وضاحت کرنا مشکل ہے۔ بس یہ سمجھ لیں کہ ہر ایک سانس لینے کے لیے مجھے جتن کرنا پڑ رہا ہے۔ میں لوگوں سے کہوں گی کہ کوئی بھی چانس مت لیں۔ اس و...

مرکزی ملزم کی پریس کانفرنس نے کیس کا رخ ہی موڑ دیا ناصر مدنی تشدد کیس نیا رخ اختیار کرگیا

Image
مولانا ناصر مدنی تشدد کیس نیا رخ اختیار کر گیا ،مبینہ مرکزی کردار اور اہم ملزم  رضوان علی خان نے منظر عام پر آکر مولانا ناصر مدنی پر سنگین ترین الزامات عائد کر دیئے.لندن پلٹ رضوان خان نے مولانا ناصر مدنی کو تشدد کا نشانہ کیوں بنایا ؟ مولانا ناصر مدنی کھاریاں کیوں گئےاور نجی ہوٹل میں ہونے والی ڈیل کیا تھی معروف خطیب مولانا ناصر مدنی پر ہونے والے تشدد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ،تشدد کیس کا مرکزی ملزم رضوان خان نےمنظر عام پر آتے ہوئے مولانا ناصر مدنی پر تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے سنگین ترین الزام عائد کر دیئے ہیں ۔ ملزم رضوان خان اسلام آباد میں اپنی بہن ،والدہ اور وکلاء کےہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے برطانیہ سےاپنی پوری فیملی کےہمراہ پاکستان آیاہوں مولانا ناصر مدنی پر فراڈ کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ناصر مدنی دعویٰ کرتے ہیں کہ میں نے اُنہیں اغوا کیا لیکن کیا کوئی کھاریاں میں بیٹھ کر لاہور سے کسی کو کیسے اغوا کر سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا ناصر مدنی جھوٹ بولتا ہے کہ میں نے اور کسی بلو نامی شخص نے اُسے اغوا کیا تھا ناصر مدنی نے عجوہ ریسٹورنٹ میں سب کے...