صہرہ رسول، مراد رسول حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ: قرآنی آیات کے نزول کا قصہ

صہرہ رسول، مراد رسول حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ: قرآنی آیات کے نزول کا قصہ

داماد علی،صہرہ رسول،مراد رسول حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ،وہ صحابی ھیں جو زمین پے کسی کام کے لیے راء دے،اللہ اس کی راء کے مطابق قرآن نازل کرے۔

 ایسے ھی داماد علی،صہرہ رسول،مراد رسول حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ کی راء کے مطابق شراب کے حرام ھونے کے سلسلے میں اللہ نے مندرجہ ذیل آیات نازل کیں۔

اِنَّمَا يُرِيۡدُ الشَّيۡطٰنُ اَنۡ يُّوۡقِعَ بَيۡنَكُمُ الۡعَدَاوَةَ وَالۡبَغۡضَآءَ فِى الۡخَمۡرِ وَالۡمَيۡسِرِ وَيَصُدَّكُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ وَعَنِ الصَّلٰوةِ‌ ۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّنۡتَهُوۡنَ 5:91مائدہ)ترجمہ:شیطان یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ تمہارے آپس میں دشمنی اور بغض واقع کردے اور تمہیں اللہ کی یاد سے اور نماز سے روک دے سو کیا تم باز آنے والے ہو۔

يَسۡــئَلُوۡنَكَ عَنِ الۡخَمۡرِ وَالۡمَيۡسِرِ‌ؕ قُلۡ فِيۡهِمَآ اِثۡمٌ کَبِيۡرٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَاِثۡمُهُمَآ اَکۡبَرُ مِنۡ نَّفۡعِهِمَا ؕ وَيَسۡــئَلُوۡنَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الۡعَفۡوَ‌ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَتَفَكَّرُوۡنَۙ (2:219 بقرہ)

ترجمہ:وہ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں سوال کرتے ہیں، آپ فرما دیجئے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لئے منافع ہیں، اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے، اور وہ آپ سے سوال کرتے ہیں کیا خرچ کریں، آپ فرما دیجئے کہ جو زائد ہو وہ خرچ کردیں اللہ ایسے ہی بیان فرماتا ہے آیات، تاکہ تم فکر کرو.

اِنَّمَا يُرِيۡدُ الشَّيۡطٰنُ اَنۡ يُّوۡقِعَ بَيۡنَكُمُ الۡعَدَاوَةَ وَالۡبَغۡضَآءَ فِى الۡخَمۡرِ وَالۡمَيۡسِرِ وَيَصُدَّكُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ وَعَنِ الصَّلٰوةِ‌ ۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّنۡتَهُوۡنَ 5:91مائدہ)ترجمہ:شیطان یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ تمہارے آپس میں دشمنی اور بغض واقع کردے اور تمہیں اللہ کی یاد سے اور نماز سے روک دے سو کیا تم باز آنے والے ہو۔۔

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡخَمۡرُ وَالۡمَيۡسِرُ وَالۡاَنۡصَابُ وَالۡاَزۡلَامُ رِجۡسٌ مِّنۡ عَمَلِ الشَّيۡطٰنِ فَاجۡتَنِبُوۡهُ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ (5:90 مائدہ)ترجمہ:اے ایمان والو ! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور بت اور جوئے کے تیر گندی چیزیں ہیں شیطان کے کاموں میں سے ہیں لہٰذا تم ان سے بچو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

جس داماد علی،صہرہ رسول،مراد رسول حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ کی راء کے مطابق 22 مرتبہ اللہ قرآن نازل کرے،جس کو اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مدنی زندگی میں فیصلہ کرنے کا اختیار دے، جس کی وجھ سے،رسول اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ نہ ماننے والے منافق کی گردن اڑادی،اللہ کی نصرت سے جس کا حکم ھوا پر چلے،پانی پر چلے،حجاب کے پردے اٹھ جائیں وغیرہ سے عقلمند و مومن،کٹ مر تو سکتا ھے لیکن دشمنی ھرگز نہیں کر سکتا۔

100٪یقین کرلو کہ اس سے دشمنی وہ ھی کر سکتا ھے جس کی دشمنی قرآن،خاتم النبیین و المعصومین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم،علی المرتضیٰ،حسنین،صحابہ رضوان اللہ علیہم اور اللہ سے ھوگی۔

تحریر:استاد غلام حیدر گنیوں۔

Comments

Popular Posta

How to Make a Full Body Workout

بل گیٹس کا ٹیکنالوجی میں کامیابی کا راستہ

قرآن کے انکاری

سخاوت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کی