"رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْ کَانُوْا مُسْلِمِیْنَ


 السلام علیکم اھل عقل و شعور انسانوں:اے اللہ کی کتاب ،قرآن سے دور بھاگنے والے باغی انسانوں! اللہ انسان کا ،ان کی  جان سے بھی زیادہ ھمدرد ھے،وہ اللہ تمھیں، ھوش و حواس کی حالت میں آگاہ کر رھا ھے کہ تم یقینا مسلمان ھونے کی آرزو اور تمنا کروگے لیکن اس وقت کی آرزو کسی کام کی نھیں سواء ذلت و رسوائی کے۔

 "رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْ کَانُوْا مُسْلِمِیْنَ "(15:2)کسی وقت آرزو کریں گے یہ لوگ جو منکر ھیں کیا اچھا ھوتا جو ھوتے مسلمان؟

اے عقل سے کام لینے والے انسانوں ! اللہ کے نافرمانوں پر ،ایسے دن زندگی میں بھی آتے ھیں ،موت اور موت کے بعد بھی ایسا وقت آنے والا ھے جو اللہ اور قرآن کے باغی لوگ،حسرت اور ارمان سے کھیں گے کہ کیا اچھا ھوتا جو ھوتے مسلمان؟

 اس وقت حسرت و ارمان کا اظھار،کسی کام کا نھیں۔ عقلمند انسان وہ ھے جو ایسے دن کے حسرت و ارمان سے، اپنے آپ کو دنیا میں قرآن مجید پر عمل کر کے بچائے۔

 اس آیت سے مسلمان ھونے کی اھمیت بتائی گئی ھے کہ مسلمان ھونا کتنا اھم مقام و مرتبہ ھے جو اس وقت مسلمان ھونے کی حسرت کرے گا۔ 

زبانی مسلمان کھلانا کسی کام کا نھیں۔ جو مسلمان ھے اس کے لیے لازمی ھے کہ وہ قرآن کریم کا حتی المقدور پیروکار بن جائے۔کفر و نفاق اور قرآن کی نافرمانی کا عمل تو دور کی بات ھے،سوچے بھی نہ۔

قرآن تو نہ صرف مسلمان،بلکہ انسان سے،اس پر عمل کی شدید تقاضا کرتا ھے۔ 

اے اللہ کی قرآن سے دور بھاگنے والے باغیوں!اللہ انسان کا ،ان کی  جان سے بھی زیادہ ھمدرد ھے،وہ اللہ تمھیں، ھوش و حواس کی حالت میں آگاہ کر رھا ھے کہ تم یقینا مسلمان ھونے کی آرزو اور تمنا کروگے لیکن اس وقت کی آرزو کسی کام کی نھیں سواء ذلت و رسوائی کے۔

اس دن کی ذلت و رسوائی سے بچنا چاھتے ھو تو اپنی زندگی اور ھوش و حواس کی حالت میں، مسلمان بن جاؤ،جو تمھارے لئے بھت قیمتی ھے۔

Comments

Popular Posta

How to Make a Full Body Workout

بل گیٹس کا ٹیکنالوجی میں کامیابی کا راستہ

قرآن کے انکاری

سخاوت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کی